خزانہ ڈویژن کے 4 مطالبات زر پر کٹوتی کی 59 تحاریک مسترد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خزانہ ڈویژن کے 4 مطالبات زر پر کٹوتی کی 59 تحاریک مسترد کر دی گئیں۔

1872 ارب روپے سے زائد کے چار مطالبات زر پر اپوزیشن کی تحاریک مسترد کر دی گئیں، وزارتوں و ڈویژنز کے 8780 ارب روپے سے زائد مالیت کے 118 مطالبات زر منظور کیے گئے۔

4 وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک کل پیش کی جائیں گی، خارجہ، داخلہ، قانون و انصاف اور تحفظ خوراک ڈویژنز کے مطالبات پر کٹوتی کی تحاریک کل پیش کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں