عرس داتا دربار: محسن نقوی کی مزار پر حاضری، چادر پوشی اور ملکی سلامتی کی دعائیں

لاہور:(دنیا نیوز) حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

خیال رہے عرس کی تقریبات کے دوسرے روز بھی  ہزاروں عقیدت مندوں جوق در جوق شرکت کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں