شجاع آباد: لاپتہ ہونیوالے کمسن بچے کی لاش دریا سے برآمد، بہن کی تلاش جاری

شجاع آباد: (دنیا نیوز) دو روز قبل لاپتہ ہونیوالے بہن بھائیوں کا سراغ مل گیا، بچے کی لاش دریا سے مل گئی جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

افسوسناک واقعہ شجاع آباد کے موضع موچی والا میں پیش آیا جہاں گزشہ دو روز سے لاپتہ ہونیوالے کمسن بہن بھائیوں کی تالاش جاری تھی، ریسکیو آپریشن کے دوران 2 سالہ ذیشان کی لاش دریائے چناب سے برآمد کرلی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دونوں بہن بھائی کو دریائے کی جانب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، 3 سالہ بہن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں