پیر محل: ٹرین تلے آکر شہری جاں بحق، لاش ہسپتال منتقل

پیر محل: (دنیا نیوز) پیر محل میں ٹرین تلے آکر شہر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد نامی شخص رشتہ داروں کو اسٹیشن پر چھوڑنے آیا اور سامان رکھوانے کے لیے مسافروں کے ساتھ ٹرین پر سوار ہوا، شاہد چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کرتے ہوئے گر گیا اور ٹرین کے نیچے آگیا۔

شورکوٹ سے آنے والی ٹرین راوی ایکسپریس لاہور کی طرف جا رہی تھی ، ریسکیو 1122 نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں