پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کی عمر بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تقرری کی عمر بڑھانے سے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی۔

محکمہ سے طویل وقت سے جواب نہ آنے پر اسمبلی میں بزریعہ رائے قرارداد منظورکی گئی، رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے قرارداد پیش کی تھی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان کی رائے ہے کہ ملک کے دیگر صوبہ جات کی طرح پنجاب میں بھی صوبہ کے انتظامی افسران ( پراونشل مینجمنٹ سروس) کا انتخاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

متن کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مقرر کردہ معیار کے مطابق عمر کی حد 30 سال اور تین کوششیں کرنے کی اجازت ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان نے کوششوں کی تعداد تین سے پانچ اور عمر کی حد کو 45 سال تک کر دیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں