مٹی کا تودہ گرنے سے 5 مزدور دب گئے، 3 جاں بحق
مری: (دنیا نیوز) نیو مری گہل بازار میں گھر کی تعمیر کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا، حادثے کے باعث پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے۔
مٹی کا تودہ گرنے سے دبنے والے 5 میں سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے، دو مزدور شدید زخمی ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔