میکسیکو نے چین سمیت متعدد ممالک پر 50 فیصد تک ٹیرف کی منظوری دیدی

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو نے چین سمیت متعدد ممالک پر 50 فیصد تک ٹیرف کی منظوری دیدی۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی سینیٹ نے نئے ٹیرف پلان کی منظوری دے دی، نئے ٹیرف پلان سے سیکڑوں چینی مصنوعات براہِ راست متاثر ہونگی۔

سینیٹ نے مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیرف بل پاس کیا، نئے محصولات یکم جنوری 2026 سے مختلف اشیا پر نافذ ہوں گے، دھاتیں، گاڑیاں، ملبوسات اور آلات نئے ٹیرف کے تحت شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق آزاد تجارتی معاہدہ نہ رکھنے والے درجنوں ممالک متاثر ہوں گے، ٹیرف فیصلہ تجارتی شراکت داروں کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔

بیجنگ نے میکسیکو سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کر دی، چینی کار ساز کمپنیاں بی وائی ڈی اور ایم جی میکسیکو میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین لاطینی امریکا اور کیریبین ممالک سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے، امریکا اور میکسیکو کے درمیان درآمدی ٹیکسوں پر مذاکرات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں