اسرائیلی بربریت کے ساتھ سرد موسم بھی فلسطینیوں کی جانیں لینے لگا

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی بربریت کے ساتھ ساتھ سرد موسم بھی فلسطینیوں کی جانیں لینے لگا۔

غزہ میں بارش، سردی اور صیہونی حملوں سے شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو گیا، شدید بارش سے خیمہ منہدم ہونے سےبے گھر خاندان کی شیر خوار بچی جاں بحق ہو گئی۔

دکھیاری والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بارش اور سردی کی شدت نے میری بچی کی جان لے لی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں ایک خاتون شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، ایمرجنسی ورکرز نے النصرہ علاقے میں حملے کے بعد زخمیوں کی منتقلی کی تصدیق کی۔

شہدا کی تعداد 70 ہزار 373 ہوگئی، 1 لاکھ 71 ہزار 79 فلسطینی زخمی ہو چکے، نمائندہ اقوام متحدہ کے مطابق طوفان میں ہزاروں فلسطینی سردی اور بھوک سے دوچار ہیں۔

فرانسسکا البانیز نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران ’’ناقابلِ توقف ڈراؤنا خواب‘‘ بنتا جا رہا ہے، امدادی اداروں نے موسم سرما میں فوری انسانی امداد کی اپیل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں