گل پلازہ میں آگ کیسے لگی؟ ابتدائی رپورٹ میں وجوہات مل گئیں

کراچی: (دنیا نیوز) گل پلازہ میں آگ لگنےکا واقعہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ کا پہلا حصہ مکمل ہو گیا ہے، انکوائری کمیٹی کو ابتدائی رپورٹ میں گل پلازہ میں آگ لگنے کی چند وجوہات مل گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ "لائٹر" کے استعمال کے باعث لگی، مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاغذ کے پھولوں کی دکان میں "لائٹر" سے آگ لگی، گل پلازہ سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی ہے۔

انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیا، رپورٹ میں آڈیو، ویڈیو شواہد اور متعلقہ افراد کے بیانات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریسکیو اداروں کی مربوط حکمت عملی نہ ہونے کا بھی ذکر کیا ہے۔

گل پلازہ واقعہ کا مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا جائے گا، مقدمے میں غفلت، غیر ذمے داری کی دفعات شامل کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں