بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان بھر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) February 8, 2026
انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔