ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے ، مشعال ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرپرسن پیس اینڈکلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے متحدہو کر کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، کشمیری عوام دس لاکھ بھارتی افواج کے سامنے کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی کشمیری بچوں پر بیلٹ گنز سے حملہ کرتے ہیں جبکہ بھارت ہمارا سب سے بڑا دشمن را ہے، انہوں نے افضل گرو کو شہید کیا گیا جب کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔
مشعال ملک نے کہا بھارتی عوام کو خوش کرنے کیلئے کشمیری لیڈر کو پھانسی پر چڑھایا گیا، یاسین ملک کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ہم نے پاکستان نےعوامی رابطہ مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا آبی جارحیت پر عمل پیرا ہے، بھارت اب تک کئی ڈیمز بناچکا ہے۔