عالمی ادارے ایپسوس نے پاکستان کی امریکا ایران ثالثی پر سروے جاری کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی تحقیقی ادارے ایپسوس نے پاکستان کی امریکا ایران ثالثی پر سروے جاری کردیا۔

سروے کےمطابق 74 فیصد پاکستانی شہری پاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ ہیں، کشیدگی کی پچھلی لہر میں یہ شرح 65 فیصد تھی، 45 فیصد کہتےہیں یہ پاکستان کے لیے بڑی جیت ہے

سروے کے مطابق 37 فیصد کا خیال ہےعالمی تصویر بہتر ہوئی ہے، سروے،33 فیصد کے مطابق پاکستان کی سفارتکاری مضبوط ہوئی،31 فیصد کے مطابق پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت بہتر ہوئی۔

55 فیصد کے مطابق کریڈٹ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرکوجاتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے حق میں 38 فیصد نے رائے دی،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارکےحق میں 6 فیصد رائے سامنے آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں