معرکہ حق: مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی قوم اور پاک فوج کو مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر شوبز انڈسٹری، بزنس کمیونٹی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انفلوئنسرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پاک فوج کے کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ملکی دفاع اور استحکام کیلئے اس کی قربانیوں کو بے مثال قرار دیا۔

شوبز ستاروں، کاروباری شخصیات اور سیاسی و سماجی حلقوں نے بنیان مرصوص کے عزم کے ساتھ قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ملک کی معروف شخصیات نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب بنیان مرصوص ہیں اور ملک کی سلامتی کیلئے متحد ہیں۔

فنکاروں اور تاجروں نے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے تجدید عہد کیا۔

اس موقع پر انفلوئنسرز اور سیاسی و سماجی شخصیات نے معرکہ حق کے ہیروز کو سلام پیش کیا اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع پر فخر کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں