آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ پیشگوئی جاری کر دی گئی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہا۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا، گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش بگروٹ 08، گوپس 07، بونجی 04، گلگت اور استور میں 01 ملی میٹر، پٹن 07، دروش 06، پاڑاچنار 05، دیر بالائی 03، مالم جبہ 03، میر کھانی اور کالام 01 جبکہ گڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، شہید بینظیر آباد 46، لسبیلہ، تربت، دادو، پڈعیدن، موہنجو دڑو، حیدر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح اسلام آباد میں 34، گوادر 42، تربت 46، سبی 45، لاہور 35، کراچی 41، حیدر آباد 44، سکھر، ٹھٹھہ 43، موہنجودڑو، دادو 46، نواب شاہ 47، مٹھی 45، پشاور 33، گلگت 23، مظفر آباد میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔