نشے کی زیادتی اور گرمی کی شدت سے8افراد جاں بحق : ریسکیو
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی ، گرمی کی شدت سے8افراد ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے 3 جب کہ دورانِ علاج 4 افراد دم توڑگئے۔
ریسکیو کی جانب سے جاری رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرمی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور منگھوپیر ، گلشن حدید ، ڈیفنس فیز8 میں 3 افراد کی لاشیں ملیں۔
اِسی طرح رپورٹ میں کہا گیا کہ کلفٹن ، لیاقت آباد اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں 3 افراد دوران علاج چل بسے۔
دوسری جانب بلدیہ سپارکو روڈ طیبہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، عینی شاہدین نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی موت کی وجہ گرمی کی شدت سے ہوئی۔