واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار پریڈ اور پروقار تقریب

لاہور: (دنیا نیوز) واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کی مناسبت سے شاندار پریڈ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اقلیتی برادری، علماء کرام، وکلاء، سول آرمڈ فورسز اور طلباء سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں پاکستان رینجرز (پنجاب) کی دلکش پریڈ نے شرکاء کا لہو گرما دیا اور جذبۂ حب الوطنی ابھارا۔

تقریب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (لاہور) کے طلبا اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے خصوصی نغمے پیش کر کے ملک اور افواج سے اظہارِ عقیدت کیا۔

اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی ہمت کی تو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور مودی کی بہت بڑی بھول ہے، 26 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود ہے۔

واہگہ پریڈ گراؤنڈ سے عوام نے بھارتیوں کو 0-8 کا سکور کارڈ دکھا کر بھارت کو اس کی عبرتناک شکست یاد دلا دی۔

واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں جوش، محبت اور اتحاد نے ’’ہم ہیں بنیان المرصوص‘‘ کی عملی تصویر دکھا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں