اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 128 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ مرکز تاجکستان چین بارڈر تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں