لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کی جانب اہم پیش رفت
لاہور: (دنیا نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت لاہور کو چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسیف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے، تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، بچوں کیلئے محفوظ وساز گار شہر کا اقدام کے تحت بچوں کے لیے محفوظ اور سازگار شہری ماحول کی تشکیل پر کام جاری ہے۔
سارہ احمد نے کہا کہ ایل ڈی اے اور یونیسیف کا اشتراک، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق بچوں کی فلاح میں سنگِ میل ثابت ہوگا، بچوں کی آواز کو پالیسی سازی میں شامل کرنا حکومتِ پنجاب کی اہم ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر لاہور کو پاکستان کا پہلا چائلڈ فرینڈلی سٹی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں، بچوں کے لیے تعلیم، صحت اور تفریحی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے محفوظ اور روشن مستقبل کے لیے سرگرم عمل ہے، سارہ احمد نے اس اقدام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی عملی تعبیر قرار دے دیا۔