ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی
ٹانک: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے فقیرنی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فرید اور کانسٹیبل اختر زمان شہید ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئےجبکہ بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments