حکومتی ویژن کے مطابق عازمین حج کی آسانی کیلئے ایک اور وعدے کی تکمیل
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی ویژن کے مطابق عازمین حج کی آسانی کے لیے ایک اور وعدے کی تکمیل کی جانب پیش رفت شروع ہوگئی۔
وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے حج سیونگ پلان پر کام شروع کر دیا گیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں سیکرٹری مذہبی امور کی زیر صدارت وزارت خزانہ اور مرکزی قومی بچت کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سیونگ پلان کے تحت ڈیجیٹل ذرائع سے ماہانہ رقم جمع کرا سکیں گے جبکہ پلان میں بچت کی مدت کے انتخاب اور فیملی ٹرانسفر کی سہولت بھی شامل ہوگی۔
حج سیونگ پلان میں عازمین کو کسی بھی وقت بغیر کٹوتی رقم واپس لینے کی سہولت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے، سیکرٹری مذہبی امور نے حج سیونگ پلان کے قواعد دو ماہ میں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حج کے ساتھ عمرہ اور مذہبی زیارات کے لیے بھی سیونگ سکیم متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، حج سیونگ پلان سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں عازمین کو بروقت مالی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج سیونگ پلان کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments