آبنائے تائیوان میں چین اور امریکا کے بحری جنگی جہاز آمنے سامنے

تیپائی : (دنیانیوز) آبنائے تائیوان میں چینی جنگی بحری جہاز اور گائیڈڈ میزائل سے لیس امریکی " ڈسٹرائیر" آمنے سامنے آگئے ، امریکہ نے چین کے اس اقدام کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

امریکہ نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے چین کے اس اقدام کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے تائیوان میں امریکا اور کینڈا کی مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں، دونوں جہاز ایک دوسرے کے انتہائی قریب آگئے ، کینیڈین نیوی کمانڈر چینی جہاز نے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائیڈ چنگ ہون کا راستہ روکا، چینی جہاز کے راستہ روکنے پر امریکی جہاز کو اپنی رفتار کم کرنا پڑی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ چینی جنگی جہاز ’غیر محفوظ انداز‘ میں امریکی ڈسٹرائیر سے 150 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا تھا جبکہ چین نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خطے میں جان بوجھ کر خطرات کو جنم دے رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ امریکا نے واقعے کو غیر ذمہ درانہ فعل قرار دیا ہے ، یو ایس نیوی نے آبنائے تائیوان میں دونوں جہازوں کے  آمنے سامنے آنے کی ویڈیوجاری کر دی ہے۔

اس سے قبل 26 مئی کو بحیرہ جنوبی چین پر بین الاقوامی فضائی حدود میں چینی جنگی طیارے نے امریکی فوجی جہاز کے قریب ’غیر ضروری اشتعال انگیز‘ پرواز کی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں