ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول مزید سخت کرنے کیلئے نیا بحری زون قائم کرنے کا اعلان

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے نیا کنٹرول شدہ بحری زون قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ نیا کنٹرول شدہ بحری زون قائم کرنے سے اس علاقے سے گزرنے والے جہازوں کو پیشگی اجازت لینا لازمی ہوگا۔

ایران کے خلیج فارس آبنائے ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نیا بحری زون ایران کے کوہِ مبارک سے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کے جنوبی حصے تک، آبنائے کے مشرقی داخلی راستے پر قائم کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، مغربی داخلی راستے پر یہ زون جزیرہ قشم کے آخری کنارے سے ام القوین تک پھیلا ہوا ہے، ادارے نے مزید کہا کہ اس علاقے سے کسی بھی قسم کی بحری آمدورفت کے لیے ادارے سے رابطہ اور پیشگی اجازت لازمی ہوگی، جسے دنیا کی اہم ترین بحری تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک پر ایران کے بڑھتے ہوئے کنٹرول کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں