ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن: (دنیا نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے مسلسل اثرات کے باعث برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت تقریباً 2 پاؤنڈ فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 5 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت 199.52 پینس فی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت نے جولائی 2022 میں قائم ہونے والا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جولائی 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد ڈیزل کی قیمت 199.22 پینس فی لیٹر تک پہنچی تھی۔

نئی قیمت سابقہ ریکارڈ کے مقابلے میں 0.30 پینس فی لیٹر زیادہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...