سعودی اتحادی فورسز کی صنعا کے مضافات میں بمباری، تیل کا ڈپو بھی نشانہ

صنعا: (دنیا نیوز) سعودی اتحادی فورسز نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مضافات میں تیل کے ڈپو سمیت مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔

سعودی اتحادی فورسز نے یمن پٹرولیم کمپنی کے ایندھن ذخیرہ کرنے والے مرکز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کا مقصد حوثی فورسز کی میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

اتحادی فورسز کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملوں میں نشانہ بنائے گئے دیگر مقامات اور ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر جوابی حملوں کی دھمکی دی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

یمن میں جاری تنازع کے دوران تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...