امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا

اوٹاوا: (دنیا نیوز) امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے سے متعلق مبینہ خفیہ امریکی میمو سامنے آ گیا تاہم اس کے بعد کینیڈین وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون جاری رہنے کی تصدیق کر دی ہے۔

کینیڈین وزیر دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی میمو سے متعلق میڈیا رپورٹس نہیں دیکھیں، تاہم امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان قریبی تعاون برقرار ہے۔

کینیڈین وزیر دفاع کے مطابق دونوں ممالک منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ میزائل دفاعی نظام اور فضائی حدود کے تحفظ کے معاملات میں بھی تعاون برقرار ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے مبینہ خفیہ میمو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، پینٹاگون کے مطابق نئی امریکی ہدایات کا نیٹو اور شمالی امریکا کے فضائی دفاع پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ادھر ایک امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ میمو میں کوئی بڑے نئے اقدامات شامل نہیں ہیں، میمو سے متعلق اطلاعات کے باوجود کینیڈا اور امریکا کے حکام دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون جاری رہنے پر زور دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...