میئر استنبول کی گرفتاری ،مظاہرے جاری ،340 افراد گرفتار

میئر استنبول کی گرفتاری ،مظاہرے  جاری ،340 افراد گرفتار

استنبول(اے ایف پی)میئر استنبول کریم امام اوغلو کی گرفتاری کیخلاف چوتھے روز بھی ملک بھر میں مظاہرے جاری رہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، پولیس نے حکومت مخالف سوشل میڈیا پوسٹوں پر 100سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مظاہرین سمیت مجموعی طور پر 340لوگ گرفتار کئے گئے ہیں ۔دوسری جانب گزشتہ روز کریم امام اوغلو کو عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سینکڑوں مظاہرین کورٹ کے باہر موجود تھے ۔انہوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا فسطائیت کیخلاف کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ،میئر اکریم امام اوغلو نے پولیس کو بتایا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات غیر اخلاقی اور بے بنیاد ہیں،میری حیثیت اور ساکھ کو مجروح کرنے کے لیے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ادھر مبصرین کا کہنا ہے کہاستنبول کے مقبول اپوزیشن میئر کی گرفتاری سے ترکی میں زبردست مظاہرے شروع ہوئے ہوں،ایک بہت بڑا غصہ ہے ۔ لوگ بے ساختہ سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ 2013 کے بعد ترکیہ میں یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں جو پورے ملک میں پھیل گئے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں