7لاکھ ڈالر کے نگلے گئے زیورات چور کے جسم سے بر آمد

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں 7لاکھ ڈالر کے نگلے گئے زیورات چور کے جسم سے بر آمد کر لئے گئے ۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے فلوریڈا میں ٹیفنی اینڈ کو کے شوروم پر سٹاف سے کہا کہ وہ بالیاں اور ہیرے کی انگوٹھی خریدنا چاہتے ہیں۔ان کو مختلف ڈیزائن دکھائے گئے ، چند ہی لمحے بعد ملزم نے باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔ملزم کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس بالیاں اور انگوٹھی موجود نہیں تھی۔پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کیا اور جانچ کے بعد پیٹ میں بالیاں اور انگوٹھی کی موجودگی کا انکشاف ہوا،مال برآمد ہونے کے بعد ملزم کو ریاست اورینج کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ۔