لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بنا سکتا:اُشنا شاہ

لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بنا سکتا:اُشنا شاہ

اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ لباس آپ کو کبھی بھی بدتر یا پارسا نہیں بنا سکتا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(لیڈی رپورٹر سے)یہ صرف سوچ ہے جو دوسرے کو اچھا یا بُرا بناتی ہے۔ اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے عمرے کے دوران لی گئی برقع پہنے ایک تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے لکھا کہ رمضان المبارک کے اس موقع پر میں دعا کرتی ہوں کہ بحیثیت قوم ہم اپنے اندر ان لوگوں کیلئے رواداری اور قبولیت کا احساس پیدا کریں جو ہم سے مختلف ہیں، وہ لوگ جو مختلف عقائد، رجحانات اور نظریات کے حامل ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میری دعا ہے کہ ہم دنیا میں موجود تمام مخلوقات کیلئے شفقت رکھیں اور یہ کہ ہم کمزوروں اورناداروں کیلئے کھڑا ہونا اپنی ذمہ داری بنائیں، میری دعا ہے کہ ہم کمزوروں کیلئے طاقت کے ستون بن جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں