بی این پی معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کرینگے ، شاہد رند

بی این پی معاملے کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش کرینگے ، شاہد رند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے سیاسی ڈیل کرنے کی کوشش اسلئے کی کہ یہ سیاسی جماعت ہے، اسکا مطالبہ ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لیڈرشپ کو رہا کیا جائے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اختر مینگل سے بات کرنے کیلئے تین مرتبہ حکومتی وفد گیا ،اب ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ان کو سیاسی طور پر ڈیل کریں۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی لیڈرشپ کواس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ دہشتگردوں کی لاشیں لینے آئی تھی، اسکے بعد نیا دھرنا دیا،ہم نے اخترمینگل کو کہا ہے کہ لکپاس پر کوئی واقعہ ہوسکتا ہے ،اسکے ثبوت ہیں،پھر ہم نے انہیں انگیج کرنے کی کوشش کی ،انہوں نے پہلی یہ بات کی کہ ہم نے ریڈزون کی طرف آنا ہے ،حکومت نے اس پر کہا آپ کوئٹہ میں شاہوانی سٹیڈ یم تک آجائیں مگر سڑکیں بلاک نہیں کرنی، ہم احتجاج کی اجازت دینگے لیکن اخترمینگل اور انکی جماعت بضد رہے کہ ہم نے ریڈ زون پردھرنا دینا ہے ۔ ان کا کہنا تھا اگر ہم نے کوئی سختی کی ہوتی تو اخترمینگل کو گرفتار کرچکے ہوتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں