گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط، کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب مانگ لئے

کراچی (دنیا نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کی ترقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
خط میں گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے کراچی کی ترقی کیلئے 100 ارب روپے مانگ لئے ۔گورنر نے خط میں کہا کراچی کی تباہ ہوتی ہوئی صورتحال کیلئے 100 ارب روپے دیئے جائیں۔کامران ٹیسوری نے اپیل کی کہ وفاق کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔