پڑھو اور جانو ، سایہ کیسے بنتا ہے؟

تحریر : سید میثم علی شاہ


سایہ دراصل ایک ایسی چیز یا جگہ کو کہا جاتا ہے جہاں روشنی نہیں پہنچ پاتی،یعنی جب کوئی چیز روشنی کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرے اور اس کے گزرنے کا راستہ روک دے تو راستے میں موجو د چیز سے آگے نظر آنے والا عکس سایہ کہلاتا ہے۔

جب کوئی غیر شفاف چیز روشنی کے راستے میں رکھ دی جاتی ہے تو روشنی اس چیز سے نہیں گزر سکتی۔غیر شفاف چیز کے پیچھے بننے والا تاریک حصہ سایہ کہلاتا ہے۔سورج،روشنی کا سب سے بڑا محافظ یا منبع ہے۔سورج کی سمت کے ساتھ ہمارے سائے کی سمت ،مقام اور سائز بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔صبح اور شام کے وقت جب سورج پوری طرح نہیں نکلا ہوتا تب سائے لمبے ہوتے ہیں جبکہ دوپہر میں جب سورج عین ہمارے سر پر ہوتا ہے،سائے چھوٹے ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سورج کے زاویے ہیں۔سائنس کے مطابق جس وقت سورج اپنے کم ترین زاویے پر ہو تب اس کی روشنی جس بھی چیز پر پڑے گی اس کا سایہ لمبا نظر آئے گا۔

سائے کے بارے میں آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ جب روشنی ایسی چیزوں پر پڑتی ہے جو خود روشن نہیں ہوتیں تب ہی سایہ بنتا ہے مثلاً ٹیبل،کرسی،کتاب یا انسانی جسم،لیکن جب روشنی کسی ایسی چیز سے ٹکرائے جو خود بھی روشن ہو تو سایہ نہیں بنتا مثلاً سورج،ٹیوب لائٹ،بلب وغیرہ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے

عید کی سچی خوشی !

فضہ اور نور بہت اچھی سہیلیاں اورہمسائی ہیں۔ ایک ہی کلاس میں پڑھتیں اور اکثر ایک دوسرے کے گھر جا کر بھی مدد لیتیں۔

مخلوق کے کام آنا!

ہے کام آنا مخلوق کے عظمت انساں کی،ہیں محسن وہ کرتے ہیں خدمت انساں کی

آؤ سُن جاؤ ایک بات مری

آؤ سُن جاؤ ایک بات مری،رات چوہوں نے ایک میٹنگ کی

سنہری باتیں

٭…کھانے کو ٹھنڈا کر لیا کرو کہ گرم کھانے میں برکت نہیں ہوتی۔

ذرا مسکرائیے

بچہ (اپنے دوست سے): میرے دادا اتنے بہادر تھے کہ انہوں نے ایک جنگ میں ایک آدمی کی ٹانگ کاٹ دی۔