پردے گھروں کی سجاوٹ کا اہم جزو

تحریر : سائرہ جبین


کھڑکیاں ہر گھر کی ضرورت ہیں کوئی فن تعمیر ہو در بچوں کی اہمیت یکساں رہتی ہے۔ ہوا کا گزر روشنی کا نکاس اور آرائشی نقطہ نظر سے ان دریچوں کی انفرادیت پردوں کی بدولت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ پچھلے 10 برسوں سے پردوں کی سلائی، کپڑے آرائشی زاویے اور دیوار کی سطح کے استعمال میں اسلوبیاتی انقلاب آ چکا ہے۔

اب جب آپ جدید طرز کے آرائشی پردوں والے کسی کمرے میں قدم رکھتی ہیں تو طبیعت تازہ دم ہو جاتی ہیں۔ نفاست اور سلیقہ کا یہ امتزاج آپ کو خوشی دیتا ہے مگر یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں ہے۔ ذیل میں ہم خواتین کی رہنمائی کیلئے جدید طرز کے پردوں سے متعلق کچھ ٹپس دے رہے ہیں جو یقیناً آپ کیلئے کار آمد ہوں گے۔

ڈوریاں: پردوں کی ایسی قسمیں جس میں جوڑے فیتے یا پتلی ڈوری کے ساتھ ایک یا آدھے پردے کو تسمے کی مانند باندھ کر کھڑکی کو نیم دار دریچے کی شکل دی جائے آپ ایسے پردوں کو روشنی کی ضرورت اور مقدار کے حساب سے اکٹھا کرکے علیحدہ سے ڈوری لگا دیں اور آدھے حصے کے پردے کو کھلا رہنے دیں۔

لوہے یا لکڑی کا ڈنڈا:اب بیشتر ڈیزائنرز دھاتی میٹریل کے راڈ استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔پردوں کی دکانوں پر ہمہ اقسام کے راڈ دستیاب ہیں۔ ان کی وجہ سے پردوں کی ظاہری وضع قطع خوبصورت نظر آتی ہے۔

پلیٹیں یا شکنیں:ان سے مراد لی جاتی ہے کہ آپ نے پردے کی آرائشی زاویے سے کیسی پلیٹیں یا شکنیں ڈال کر ان کی جاذبیت بڑھائی ہے۔ اب پلیٹیں بھی ہمہ اقسام کی نظر آ رہی ہیں۔ باریک، درمیانی، زیادہ جگہ گھیرنے والی یا پنسل پلیٹ، کچھ خواتین پردوں کے ’’ہیڈر‘‘ یعنی چھوٹے پردوں کی اوپر والی سطح کو ابھارنے والے پردے پسند کرتی ہیں۔ یہ شاہانہ انداز کے پردے ہوتے ہیں۔ بڑے ڈرائنگ رومز میں خوب جچتے ہیں۔ 

پردے کا ٹیپ :یہ پردوں کو تین مختلف سمتوں سے کنڈے میں اٹکاتا ہے۔ اس کے ساتھ چھلوں کی حرکت یقینی ہو جاتی ہے۔ اگر آپ راڈ کو ڈھکنے والے پردے پسند کرتی ہیں تو اس کیلئے زائد کپڑا درکار ہوگا جو بلاشبہ دیکھنے میں بے حد پرکشش اور جاذب نظر ہوتے ہیں۔

 لہریئے دار:پردوں کی یہ شکل ان دنوں مارکیٹ میں زیادہ نظر آتی ہے۔ یہ بے حد آرائشی نہیں ہوتے سادہ سے فریم یا ٹریک پر بڑے بڑے سوراخوں میں پروئے ہوئے لہر کی شکل کے یہ پردے ہر کمرے کیلئے موزوں ہوتے ہیں۔ بڑے بڑے رنگوں میں آرام سے کپڑے کے ہر طرح کے میٹریل کا گزر ہوتا ہے۔ یہ پردے کھلے ہوں یا بند دونوں زاویوں سے پرکشش اور جاذب ہوتے ہیں۔

پردوں کا کیسے رکھنا ہے خیال:اگر آپ کے گھر میں ویکیوم کلینر ہے تو اس کی مدد سے پردوں کی صفائی روزانہ کا معمول بنا لیں۔ اگر آپ نے صفائی کی یہ عادت اپنا لی تو جان لیجئے کہ ڈرائی کلینر اور دھلائی کے اخراجات پر قابو پا لیں گی۔

پردوں کے راڈ گرد آلود اور ٹیڑھے ہو سکتے ہیں چنانچہ ان کی صفائی بھی بہت ضروری ہے۔ کبھی گیلے کپڑے سے راڈ صاف نہ کریں۔

پردوں کی لائننگ جالی دار کپڑے کی ہو یا نائلون مکس کئے ہوئے کسی میٹریل سے دونوں ہی اضافی روشنی اور گردو غبار کو پردے تک منتقل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔ یہ آپ کے قیمتی پردے کی محافظ بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

چمگاڈر کی کہانی

یہ کہانی ایک چمگادڑ کی ہے۔ دراصل ایک مرتبہ باز، شیر کا شکار کیا ہوا گوشت لے اڑتا ہے۔ بس اسی بات پر پرند اور چرند کے درمیان جنگ شروع ہوجاتی ہے اور جنگ کے دوران چالاک چمگادڑ اس گروہ میں شامل ہوجاتی جو جیت رہا ہوتا ہے۔ آخر میں چمگادڑ کا کیا حال ہوتا ہے آئیں آپ کو بتاتے ہیں۔

عادل حکمران

پیارے بچو! ایران کا ایک منصف مزاج بادشاہ نوشیرواں گزرا ہے۔ اس نے ایک محل بنوانا چاہا۔ جس کیلئے زمین کی ضرورت تھی اور اس زمین پر ایک غریب بڑھیا کی جھونپڑی بنی ہوئی تھی۔

ذرامسکرائیے

پپو روزانہ اپنے میتھ کے ٹیچر کو فون کرتا ٹیچر کی بیوی: تمہیں کتنی دفعہ کہا ہے کہ انہوں نے سکول چھوڑ دیا ہے تم پھر بھی روزانہ فون کرتے ہو۔پپو: یہ بار بار سن کر اچھا لگتا ہے۔٭٭٭

خر بوزے

گول مٹول سے ہیں خربوزے شہد سے میٹھے ہیں خربوزے کتنے اچھے ہیں خربوزےبڑے مزے کے ہیں خربوزےبچو! پیارے ہیں خربوزے

پہیلیاں

جنت میں جانے کا حیلہ دنیا میں وہ ایک وسیلہ جس کو جنت کی خواہش ہومت بھولے اس کے قدموں کو(ماں)

اقوال زریں

٭…علم وہ خزانہ ہے جس کا ذخیرہ بڑھتا ہی جاتا ہے وقت گزرنے سے اس کو کوئی نقصا ن نہیں پہنچتا۔ ٭…سب سے بڑی دولت عقل اور سب سے بڑی مفلسی بے وقوفی ہے۔٭…بوڑھے آدمی کا مشورہ جوان کی قوت بازو سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔