سنہری باتیں

تحریر : روزنامہ دنیا


٭…تم خدا کو راحت میں نہ بھولو، وہ تمہیں مصیبت میں نہیں بھولے گا۔٭…ایمان کے ساتھ صبر کی وہی حیثیت ہے جو سر کی تن کے ساتھ۔

٭…دولت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ اسے نیک کاموں میں صرف کیا جائے۔

٭…خاموشی غصہ کا بہترین علاج ہے۔

٭…اگر تم نے پیسہ گنوایا تو کچھ نہیں گنوایا، اگر تم نے صحت گنوائی تو آدھا گنوایا اور اگر تم نے کردار گنوایا تو سب کچھ گنوایا۔  

٭…شکر ضرور کرو، ہم جن نعمتوں کو کم جان کر شکوہ کرتے ہیں، اکثر اس سے بھی محروم ہیں، یہ بات ہم سب جان اور سمجھ لیں تو شاید زیادہ شکر کریں۔

٭…مسکراہٹ ایک ایسی چابی ہے، جس سے دل کا دروازہ کھولا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بچوں کا ادب :غفلت کا شکار اہم شعبہ

کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچوں سے وابستہ ہوتا ہے، اور بچوں کی فکری و اخلاقی تربیت میں ادب بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

غرور کا انجام

گھنے جنگل کے بیچوں بیچ بہت بڑی اور گہری نیلگوں جھیل تھی۔ مگرمچھ کو جھیل کا حکمران منتخب کیا گیا تھا۔

شمالی افریقا کی قوم۔۔۔ بَر بَر

بَر بَر شمالی افریقا کی ایک سفید فام قوم ہے جو مصر سے لے کر بحرِ اوقیانوس کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ بر بر کہلاتا ہے اور ان کی زبان بربری ہے۔

’’کوے ہیں سب دیکھے بھالے‘‘

کوے ہیں سب دیکھے بھالےچونچ بھی کالی ، پر بھی کالے

دریا ئوں کی تہہ میں پتھر کیوں ہوتے ہیں؟

ڈھلوان پہاڑوں پر کشش ثقل کی وجہ سے پانی نیچے کی طرف بہت تیزی سے بہتا ہے۔ پانی میں کاٹ دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔

ذرا مسکرایئے

استاد (شاگرد سے):اب تم تمام اقوام کے بارے میں اچھی طرح جان چکے ہو نا؟شاگرد:جی جناب۔