’’کوے ہیں سب دیکھے بھالے‘‘

تحریر : اسمعیل میرٹھی


کوے ہیں سب دیکھے بھالےچونچ بھی کالی ، پر بھی کالے

کالی کالی وردی سب کی

اچھی خاصی ان کے ڈھب کی

کالی سینا کے ہیں سپاہی

ایک سی صورت ایک سیاہی

لیکن ہے آواز بُری سی

کان میں لگتی ہے چھُری سی

یوں تو ہے کوا حرص کا بندہ

کچھ بھی نہ چھوڑے پاک اور گندہ

اچھی ہے پر اس کی عادت

بھائیوں کی کرتا ہے دعوت

کوئی ذرا سی چیز جو پا لے

کھائے نہ جب تک سب کو بلا لے

کھانے دانے پر ہے گرتا

پیٹ کے کارن گھر گھر پھرتا

دیکھ لو! وہ دیوار پہ بیٹھا

غلے کی ہے مار پہ بیٹھا

کیوں کر باندھوں اس پہ نشانہ

بے صبرا ، چوکنا ، سیانا

کائیں کائیں پنکھ پسارے

کرتا ہے یہ بھوک کے مارے

تاک رہا ہے کونا کھترا

کْچھ دیکھا تو نیچے اُترا

اُس کو بس آتا ہے اُچھلنا

جانے کیا دو پاؤں سے چلنا

اُچھلا ، کودا ، لپکا، سُکڑا

ہاتھ میں تھا بچے کے ٹکڑا

آنکھ بچا کر جھٹ لے بھاگا

واہ رے تیری پھرتی کاگا!

ہا ہا کرتے رہ گئے گھر کے

یہ جا وہ جا چونچ میں بھر کے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بچوں کا ادب :غفلت کا شکار اہم شعبہ

کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچوں سے وابستہ ہوتا ہے، اور بچوں کی فکری و اخلاقی تربیت میں ادب بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

غرور کا انجام

گھنے جنگل کے بیچوں بیچ بہت بڑی اور گہری نیلگوں جھیل تھی۔ مگرمچھ کو جھیل کا حکمران منتخب کیا گیا تھا۔

شمالی افریقا کی قوم۔۔۔ بَر بَر

بَر بَر شمالی افریقا کی ایک سفید فام قوم ہے جو مصر سے لے کر بحرِ اوقیانوس کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ بر بر کہلاتا ہے اور ان کی زبان بربری ہے۔

سنہری باتیں

٭…تم خدا کو راحت میں نہ بھولو، وہ تمہیں مصیبت میں نہیں بھولے گا۔٭…ایمان کے ساتھ صبر کی وہی حیثیت ہے جو سر کی تن کے ساتھ۔

دریا ئوں کی تہہ میں پتھر کیوں ہوتے ہیں؟

ڈھلوان پہاڑوں پر کشش ثقل کی وجہ سے پانی نیچے کی طرف بہت تیزی سے بہتا ہے۔ پانی میں کاٹ دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔

ذرا مسکرایئے

استاد (شاگرد سے):اب تم تمام اقوام کے بارے میں اچھی طرح جان چکے ہو نا؟شاگرد:جی جناب۔