دریا ئوں کی تہہ میں پتھر کیوں ہوتے ہیں؟
ڈھلوان پہاڑوں پر کشش ثقل کی وجہ سے پانی نیچے کی طرف بہت تیزی سے بہتا ہے۔ پانی میں کاٹ دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔
وہ بڑی بڑی چٹانوں کو اپنے ساتھ بہا لاتا ہے۔لیکن جب دریا میدانی علاقوں میں پہنچتاہے تو اس کی طاقت میں کمی آجاتی ہے اور وہ اپنے ساتھ بہنے والی چٹانوں اور پتھروں کو چھوڑ جاتا ہے۔پہلے یہ بڑی چٹانوں اور پتھروں کو جمع کر دیتا ہے جو دریا کی تہہ میں پڑے ملتے ہیں۔جب وہ سمندر کے قریب پہنچتا ہے توریت کے ذرّے اور کنکریاں ساحل پر پھیل جاتی ہیں۔