ذرا مسکرایئے

تحریر : روزنامہ دنیا


استاد (شاگرد سے):اب تم تمام اقوام کے بارے میں اچھی طرح جان چکے ہو نا؟شاگرد:جی جناب۔

استاد :اچھا پھر یہ بتائو کہ چینی اور مصری میں کیا فرق ہے؟

شاگرد:جناب فرق کوئی نہیں ، دونوں میٹھی ہوتی ہیں اور چائے ، شربت بنانے کے کام آتی ہیں۔

٭٭٭

استاد (شاگرد سے) بتایئے پاکستانی اسٹودنٹس میں سب سے زیادہ کس چیز کی کمی ہے۔ 

شاگرد! جناب چھٹی کیلئے اچھے بہانے کی۔

٭٭٭

استاد: مرچوں میں کونسا وٹامن ہوتا ہے؟

شاگرد: جناب وٹامن سی۔

استاد: ثابت کرو۔

 شاگرد: جناب! مرچیں کھا کر سب سی سی کرتے ہیں۔ ثابت ہو گیا کہ مرچوں میں وٹامن سی ہے۔

٭٭٭

ایک دوست (دوسرے سے) : اگر میں مر جاؤں تو تم کیا کرو گے؟

دوسرے نے کہا: میں بہت زیادہ روؤں گا۔ 

پہلا: تم مجھے رو کے دکھاؤ۔

 دوسرا : پہلے تم مر کے دکھاؤ۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بچوں کا ادب :غفلت کا شکار اہم شعبہ

کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچوں سے وابستہ ہوتا ہے، اور بچوں کی فکری و اخلاقی تربیت میں ادب بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

غرور کا انجام

گھنے جنگل کے بیچوں بیچ بہت بڑی اور گہری نیلگوں جھیل تھی۔ مگرمچھ کو جھیل کا حکمران منتخب کیا گیا تھا۔

شمالی افریقا کی قوم۔۔۔ بَر بَر

بَر بَر شمالی افریقا کی ایک سفید فام قوم ہے جو مصر سے لے کر بحرِ اوقیانوس کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ بر بر کہلاتا ہے اور ان کی زبان بربری ہے۔

’’کوے ہیں سب دیکھے بھالے‘‘

کوے ہیں سب دیکھے بھالےچونچ بھی کالی ، پر بھی کالے

سنہری باتیں

٭…تم خدا کو راحت میں نہ بھولو، وہ تمہیں مصیبت میں نہیں بھولے گا۔٭…ایمان کے ساتھ صبر کی وہی حیثیت ہے جو سر کی تن کے ساتھ۔

دریا ئوں کی تہہ میں پتھر کیوں ہوتے ہیں؟

ڈھلوان پہاڑوں پر کشش ثقل کی وجہ سے پانی نیچے کی طرف بہت تیزی سے بہتا ہے۔ پانی میں کاٹ دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔