اسپینش فرائی فش

تحریر : روزنامہ دنیا


اجزاء :مچھلی کے قتلے ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے دو سے تین عدد، ثابت کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، لیموں دو عدد، میدہ حسب ضرورت، ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی، تازہ پارسلے دو سے تین ڈنٹھل، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔

ترکیب:مچھلی کے قتلوں کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اس پر مسٹرڈ پیسٹ مل دیں۔ ایک پیالے میں چار کھانے کے چمچ میدہ اور ڈبل روٹی کا چورا ڈالیں، اس میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ملائیں۔ مچھلی کے قتلوں کو اس مکسچر میں اچھی طرح رول کرکے  کوکنگ آئل میں فرائی کر لیں۔ 

ساس بنانے کیلئے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا چھلکا کش کرکے ڈالیں، خوشبو آنے پر کچلا ہوا لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔ پھر اس میں دو کھانے کے چمچ میدہ ڈال کر بھونیں، میدہ بھن جائے تو اس میں دو سے تین کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکا سا گاڑھا ہونے تک پکائیں اور آخر میں اس میں باریک کٹا ہوا پارسلے ملا لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

پی ایس ایل11: تنازعات کا شکار

نظم وضبط کاشکنجہ یا انتظامی سختی؟کھلاڑیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ کے سخت فیصلے :فخرزمان کو بال ٹمپرنگ پر دو میچوں کی پابندی اور حسن علی کوکوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیاگیا:نسیم شاہ کو متنازع ٹوئٹ پر دو کروڑ روپے اورسکندر رضا کے مہمانوں کی ہوٹل آمد پر شاہین آفریدی کو جرمانہ

پی ایس ایل11کے ریکارڈز

کراچی کنگز سب سے اوپر

بچوں کا ادب :غفلت کا شکار اہم شعبہ

کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچوں سے وابستہ ہوتا ہے، اور بچوں کی فکری و اخلاقی تربیت میں ادب بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

غرور کا انجام

گھنے جنگل کے بیچوں بیچ بہت بڑی اور گہری نیلگوں جھیل تھی۔ مگرمچھ کو جھیل کا حکمران منتخب کیا گیا تھا۔

شمالی افریقا کی قوم۔۔۔ بَر بَر

بَر بَر شمالی افریقا کی ایک سفید فام قوم ہے جو مصر سے لے کر بحرِ اوقیانوس کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ بر بر کہلاتا ہے اور ان کی زبان بربری ہے۔

’’کوے ہیں سب دیکھے بھالے‘‘

کوے ہیں سب دیکھے بھالےچونچ بھی کالی ، پر بھی کالے