پی ایس ایل11کے ریکارڈز
کراچی کنگز سب سے اوپر
پی ایس ایل 11میں اب تک 12میچ کھیلے جا چکے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز ٹاپ پر ہے جس نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں اور اس کے 6پوائنٹس ہے۔ ملتان سلطانز 4پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس نے اپنے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دیگر ٹیموں کی پوانٹس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ پشاور زلمی کے 3، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 2، 2 جبکہ راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگز مین ابھی تک کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہیں۔
سب سے بڑی فتح
رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح کا سہرالاہور قلندرز کے سرہے جبکہ وکٹس کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے دامن میں سمیٹی۔ پہلے بات کرتے ہیں رنز کے اعتبار سے بڑی فتح کی۔ 26مارچ کوقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگزمین کے درمیان کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں حیدرآبادکنگزمین کی ٹیم 130 رنزبناسکی۔ یوں لاہورقلندرز نے69 رنز کے مارجن سیاب تککی سب سے بڑی فتح حاصل کی۔ وکٹ کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح کی بات کی جائے تو اس میچ میں مخالف ہارنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزتھی جبکہ فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ تھی۔ 2اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 183رنز کا ہدف دیا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، یوں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز
سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزازکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز شمائل حسین کو حاصل ہے جنہوں نے رواں ٹورنامنٹ میں تین میچوں میں 9 چھکے لگائے ہیں جبکہ انہیں سب سے زیادہ 9 چوکے لگانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔اس فہرست میں8چھکوں کے ساتھ صاحبزادہ فرحان دوسرے نمبر پر ہیں جن کا تعلق ملتان سلطانز سے ہے۔ اعظم خان (کراچی کنگز)، پرویز حسین (لاہور قلندرز)اورسمتھ (ملتان سلطانز)7، 7 چھکے لگانے والے باز ہیں۔ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزازصاحبزادہ فرحان کو حاصل ہے جنہوں نے یکم اپریل کو حیدرآباد کنگز مین کیخلاف8 چھکے اور 7چوکے لگائے تھے۔
سب سے بڑی پارٹنرشپ
2اپریل کو لاہور میں کھیلے گئے اسلام آباد یو نائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 128رنز ناٹ آئوٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کی گئی۔ تیسری وکٹ کی شراکت یہ پارٹنر شپ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں شاداب خان اور سمیر منہاس نے قائم کی۔