اقوال زریں
٭…ایسا علم بیکا ر ہے جو انسان کو کام کرنا تو سکھا دے لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔ ٭…انسان کی دو ہی کمزوریاں ہیں، بنا سوچے عمل کر دینا اور سوچتے رہنا عمل نہ کرنا۔٭…جب تمہاری مشکلات حد سے بڑھنے لگیں تو سمجھ جائو کہ اللہ تمہیں کوئی بلند مقام دینے والا ہے۔
٭…انسان بُرا تب بنتا ہے جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے اچھا سمجھنے لگے۔
٭…اپنی زبانوں کو کسی کے عیبوں سے آلودہ نہ کرو کیونکہ عیب تمہارے بھی ہیں اور زبانیں دوسرے لوگوں کی بھی ہیں۔
٭…نماز کی فکر اپنے اوپر فرض کر لو خدا کی قسم دنیا کی فکر سے آزاد ہو جائو گے اور کامیابی تمہارے قدم چومے گی۔
٭…نعمت کا ملنا آزمائش ہے کہ تم نے شکر کیا یا نا شکری کی۔
٭…کسی سے نیکی کرتے وقت بدلے کی توقع نہ رکھو کیونکہ اچھائی کابدلہ انسا ن نہیںاللہ دیتا ہے۔