پہیلیاں
اس سبزی کا نام بتائیں جس کا آخری حرف ہٹانے سے کھانے کی ڈش اور پہلا حرف ہٹانے سے قیمتی چیز بن جاتی ہے؟ جواب۔کھیرا( کھیر اور ہیرا)وہ کیاچیز ہے جس کو جتنا بھی ٹھنڈا کرلو ہمیشہ گر م ہی رہتا ہے؟جواب۔گر م مصالحہ
وہ کیا ہے جس کی کھال اتارو تو ا سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اتارنے والا رونا شروع کردیتا ہے؟
جواب۔پیاز
سوال۔وہ کون سی چیز ہے، جو ہم کھانے کے لیے خریدتے ہیں مگر اسے کھاتے نہیں ہیں؟
جواب: چمچ
سوال۔ وہ کون سی چیز ہے جو تین سوئیاں رکھتی ہے مگر سلائی نہیں کر سکتی؟
جواب: گھڑی
سوال۔ تین لوگ نہر میں نہا رہے تھے،لیکن صرف دو لوگوں کے بال گیلے ہوئے۔ کیوں؟
جواب: تیسرا گنجا تھا
سوال۔ وہ کون سی ایجاد ہے جس کی مدد سے ہم دیوار کے پار بھی دیکھ سکتے ہیں؟
جواب: کھڑکی