بچوں کا انسائیکلوپیڈیا
کیمرہ کب ایجاد ہوا؟ سولہویں صدی میں صندوق نما اس چیز کو کیمرہ کہا جاتا تھا جس کی مدد سے دیوار پر کسی چیز کا عکس نمایاں کیا جا سکتاتھا۔اس وقت تک فلم ایجاد نہیں ہوئی تھی۔اس کے تقریباً تین سو سال بعد دو فرانسیسیوں جوزف نائیس فور اور لوئیس دیگورنے اس بکس میں دھات کی پلیٹیں استعمال کر کے تصویریں اتاریں۔ 1888ء میں جارج ایسٹ مین نے اسے مزید ترقی دی اور اس بکس کیمرے اور فلم سے ایسی تصویریں بنائیں جن کے نیگٹیو بھی تیار کئے گئے تھے۔
ٹیلی وژن کس طرح تخلیق ہوا؟
ٹیلی وژن کی ایجاد بہت سے لوگوں کی محنت کا نچوڑ ہے۔کچھ لوگوں نے اس بات پر تحقیق کی کہ عکس کس طرح منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بعض نے یہ سوچ بچار کی کہ لہروں پر نشر ہونے والی چیزوں کے عکس کو ٹیلی وژن سکرین پر کس طرح لا یا جائے۔ٹیلی وژن کی تخلیق میں اہم ترین کردار تین افراد نے ادا کیا۔جن میں جرمنی کے کارل فیڈینڈ بران،امریکہ کے ولاڈ یمیر زوریکن اور برطانیہ کے جون لوئی بیئر ڈ شامل ہیں۔