ذرامسکرایئے
ایک آدمی نجومی کو اپنا ہاتھ دکھا رہا تھا کہ نجومی نے کہا ’’ تم چالیس سال تک غریب رہو گے‘‘ آدمی نے خوش ہو کر پوچھا ’’چالیس سال کے بعد کیا میں امیر بن جائوں گا‘‘؟نجومی نے جواب دیا ’’نہیں، پھر غربت کے عادی ہو جائو گے‘‘۔٭٭٭
ایک آدمی ریڈیو ٹھیک کرانے گیا۔
دکاندار:ریڈیو ٹھیک ہے موسم کی وجہ سے چل نہیں رہا۔
آدمی: یہ لو سو روپیہ اور نیا موسم ڈال دو۔
٭٭٭
چند دوست ہر روز جب اپنے کالج کی کنٹین پر چائے پینے جاتے تو بیرے کو خوب تنگ کرتے تھے۔ایک دن انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو بیرے سے اپنی حرکتوں کی معافی مانگی اور اس سے کہا ’’ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ تمہیں کبھی تنگ نہیں کریں گے‘‘
بیرا بڑے ادب سے بولا’’ اور میں بھی وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ میں آپ کو گاہکوں کی بچی ہوئی چائے نہیں پلائوں گا‘‘۔
٭٭٭