آج کا پکوان: تندوری چکن پیزا

تحریر : منیراکرن


اجزاء :سالم مرغی ایک عدد، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، پسا ہوا لہسن، تل دو دو کھانے کے چمچ، اوسٹرسوس، لیموں کا رس تین تین کھانے کے چمچ، تیار باربی کیو مصالحہ، سفید سرکہ چھ چھ کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ

ساس کے اجزاء : پیاز(چوپ کی ہوئی) آدھا عدد، ٹماٹر پیوری ایک پیالی، پسا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ، کٹی ہوئی لال اور کالی مرچ آدھا آدھا چائے کا چمچ ، تیل دو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ

ٹاپنگ کے اجزاء: شملہ مرچ، ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے) ایک ایک عدد، کھمبی، زیتون (باریک کٹے ہوئے) آدھا، آدھا پیالی، موزریلا پنیر کدوکش 400 گرام

ترکیب:مکھن کے علاوہ باقی تمام اجزاء ملا کر مرغی پر پکالیں۔ مرغی کو پلاسٹک میں لپیٹ کر دو گھنٹوں کے لئے فرج میں رکھ دیں پھر اسٹیمر میں پکا کر نکالیں۔ مرغی پر مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر دس منٹ تک پکا کر نکال لیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ تھوڑے سے نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ میدے میں بیکنگ پاؤڈر، خمیر اور نمک ملا کر گوندھیں اور چار گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔ آٹے کو تھوڑی دیر تک اور گوندھیں، پھر روٹی بیل کر پیزا پین میں سیٹ کردیں۔ ساس پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں۔ پھر ساس کے تمام اجزاء  ملا کر تیل اوپر آنے تک پکا کر چولہا بند کردیں۔ روٹی پر ساس، شملہ مرچ، ٹماٹر، کھمبی، مرغی، زیتون اور پنیر کی تہہ لگا کر پہلے سے گرم اوون میں 180 سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ منٹ تک پکا کر نکل لیں۔

 

مچھلی کی کڑھی

اجزاء : مچھلی کا گوشت ایک کلو،گھی ایک کپ، ہلدی چائے کا چمچہ، پیاز 50گرام، ادرک/ لہسن (پیسٹ) ایک کھانے کا چمچہ، سرخ مرچ حسب ضرورت، بیسن 125 گرام، ہری مرچیں 6عدد، ہرا دھنیا، پو دینہ چند پتیاں، دہی دو کپ، نمک، سفید زیرہ حسب منشاء

ترکیب: لہسن ،پیاز اور ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ مچھلی کے گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اس کے بعد فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں ہری مرچیں، ہرا دھنیا، پو دینہ، ہلدی، سرخ مرچیں، نمک، پیاز، ادرک، لہسن کو اچھی طرح بھون لیں۔ بیسن کو پانی میں گھول کر بھنے ہوئے مصالحے میں ڈال دیں اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس مکس آمیزے کو چولہے پر رکھ دیں۔ مچھلی کے ٹکڑوں پر نمک اور لہسن لگا کر کچھ دیر رکھا رہنے دیں اس کے بعد کڑاہی میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ مچھلی کے تلے ہوئے ٹکڑوں کو دہی اور بیسن کے مکس آمیزہ میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب کڑھی گاڑھی ہو جائے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور زیرے کا بھگار لگائیں مچھلی کی مزیدار کڑھی تیار ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سردی اپنے سنگ جلد کے مسائل لائے!

ٹھنڈک سے دوران خون سست ہو کر جلد کی چمک کو متاثر کرنے کے ساتھ جھریاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ سردی ایسا موسم ہے جس کے ہم بڑی شدت سے منتظر ہوتے ہیں لیکن یہ موسم اپنے ہمراہ جلد کیلئے کئی مسائل لے کر آتا ہے۔

پنیر:دودھ پلانے والی خواتین کیلئے بہت مفید

تحقیق کے بعدیہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پنیر ایک مکمل غذا ہے، جو زودہضم ہونے میں سب سے آگے ہے۔کوئی دوسری غذا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ اس سے بدہضمی کی شکایت صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب اسے بے اعتدالی سے کھایا جاتا ہے یا جلدی کھایا جائے۔

رہنمائے گھر داری

کپڑوں کی بو دور سردیاں آنے پر گرمیوں کے کپڑوں کو صندوق، الماری یا بکس میں رکھ دیا جاتا ہے اس طرح کپڑے کافی عرصہ تک پڑے رہنے سے ان سے ایک خاص قسم کی بو آنے لگتی ہے جو بعض اوقات کپڑے دھونے سے بھی نہیں جاتی اس سے بچنے کیلئے کپڑوں کو طے کرکے رکھیں اور ان کے درمیان میں خوشبو کی خالی شیشی یا بوتل رکھ دیں اس سے کپڑوں میں مہک برقرا رہے گی۔

آج کا پکوان: اسپائسی فش اسٹکس

اجزاء :مچھلی کے فلے 500 گرام، انڈے کی سفیدی دو عدد، پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ،پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ،میتھی دانہ(پیس لیں) آدھا چائے کا چمچ،لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، میدہ دو کھانے کے چمچ،زردے کا رنگ ایک چٹکی،نمک حسب ذائقہ،تیل تلنے کیلئے، سلاد، پتے، لیموں، ٹماٹر سجانے کیلئے

احمد راہی ترنجن سے رگ جاں تک

احمد راہی نے تخلیق فن کا آغاز اردو شاعری سے کیا تھا۔ بعد میں وہ پنجابی شاعری کی طرف متوجہ ہوئے اور اس میں بڑا نام پیدا کیا۔ اپنی پنجابی شاعری کی ہمہ گیر مقبولیت کے باوجود وہ اردو شاعری سے کبھی دست کش نہ ہوئے۔

سوء ادب : دو گویّے

مشہور امریکی سنگر ایلویس پریسلے کہیں جا رہے تھے کہ ایک گائوں سے گزرتے ہوئے اُنہیں سو ڈالر کی ضرورت پڑگئی ۔وہ ایک مقامی بینک میں گئے اور وہاں سو ڈالر کا چیک پیش کیا جس پر بینک والوں نے کہا کہ چیک کیش کرنے کیلئے آپ کی شناخت ضروری ہے جس پرایلویس پریسلے نے کہا : ’’بھائی میں ایلویس پریسلے ہوں کیا آپ مجھے نہیں جانتے اور آپ نے میرا گانا کبھی نہیں سُنا ؟‘‘