پہیلیاں
دو چڑیاں دو ہی پر کبھی نہ چھوڑیں اپنا گھر (آنکھیں)
کالا گھوڑا سفید سوار،
ایک اْترا دوسرا چڑھا
(توا)
کون سی گیم ہے جس میں پیچھے رہنے والا جیت جاتا ہے
(رسہ کشی)
ایک گھوڑا ایسا جس کی چھ ٹانگیں دو سم
او ر تماشاایسادیکھا پیٹھ کے اوپر دم
(ترازو)
ہری ہری پانی میں گھولی
لال بنی جب مٹھی کھولی
(مہندی)