دلچسپ معلومات
٭… مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں کیونکہ اس کے پپوٹے نہیں ہوتے۔ ٭… الو وہ واحد پرندہ ہے جو اپنی اوپری پلکیں جھپکتا ہے۔ باقی سارے پرندے اپنی نچلی پلکیں جھپکاتے ہیں۔٭… کیا آپ بحیرہ مردار کے متعلق یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ اگر آپ اس سمندر میں گر بھی جائیں تو بھی آپ اس میں نہیں ڈوبیں گے۔
٭… پاکستان کا ’’مکلی قبرستان، ٹھٹھہ ‘‘ مسلمانوں کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔ جہاں لاکھوں مسلمان دفن ہیں۔یہ قبرستان 6 میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔
٭… کیا آپ شیروں کے بارے یہ دلچسپ بات جانتے ہیں کہ شیر کے بچے جب اپنے والدین کو کاٹتے ہیں تو وہ اکثر رونے کی ایکٹنگ کرتے ہیں۔
٭… کیا آپ جانتے ہیں کہ قادوس نامی پرندہ اڑتے اڑتے بھی سو سکتا ہے۔
٭… بچھو چھ دن تک اپنا سانس روک سکتا ہے۔بچھو پانی کی تہہ میں سانس نہیں لے سکتا لہٰذا وہ اپنا سانس روک لیتا ہے بھلے اسے چھ دن وہاں پڑا رہنے دو۔ وہ سانس نہیں لے گا لیکن زندہ رہے گا۔
٭…٭…٭
٭: دریا نیل دنیا کا سب سے لمبا دریا ہے جس کی لمبائی 6670 کلومیٹر ہے۔
٭: کاڈ مچھلی ایک سال میں 90 لاکھ سے زائد انڈے دیتی ہے لیکن ان میں سے بہت کم ہی زندہ بچ پاتے ہیں۔
٭: ٹائی ٹینک بحری جہازکا ملبہ اب بھی سمندر میں3800میٹر گہرائی میں موجود ہے لیکن وہاں کوئی انسان نہیں جا سکتا۔
٭: ایک روسی خاتون ’’مسٹرس وسیلائیو ‘‘کے ہاں ایک ہی خاوند سے چالیس سال میں( 1725ء سے 1765ء )69 بچے پیدا ہوئے۔
٭: سلطان آسماع آل بن الشرؤف ابن النصر جس نے مراکش پر 1672ء سے 1727ء تک 55 سال حکومت کی تھی۔ اس کے مختلف 525 بیٹے اور 342 بیٹیاں تھیں۔
٭: 1977 میں پیش آنے والے ایک ایک خطرناک ترین ہوائی حادثے میں583 لوگ موت کا شکار ہوئے تھے۔
٭…٭…٭