کچھ اچھی اور نصیحت آموز باتیں

تحریر : روزنامہ دنیا


٭… ہمیشہ سچ بولیں کیونکہ سچائی انسان کو عزت اور کامیابی دلاتی ہے۔٭… والدین اور بڑوں کی عزت کریں کیونکہ وہی آپ کی بھلائی چاہتے ہیں۔

٭… نماز کی پابندی کریں تاکہ دل کو سکون اور برکت ملے۔

٭… صفائی نصف ایمان ہے، ہمیشہ اپنے کپڑے، کمرہ اور جسم کو صاف رکھیں۔

٭… جھوٹ، چغلی اور بدتمیزی سے بچیں کیونکہ یہ بری عادتیں نقصان پہنچاتی ہیں۔

٭… محنت کریں اور ہمت نہ ہاریں کیونکہ کامیابی محنت کرنے والوں کو ملتی ہے۔

٭… دوستوں اور بہن بھائیوں سے اچھا سلوک کریں تاکہ محبت اور اتفاق قائم رہے۔

٭…کتابوں سے دوستی کریں کیونکہ علم روشنی ہے اور جہالت اندھیرا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

بچوں کا ادب :غفلت کا شکار اہم شعبہ

کسی بھی قوم کا مستقبل اس کے بچوں سے وابستہ ہوتا ہے، اور بچوں کی فکری و اخلاقی تربیت میں ادب بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

غرور کا انجام

گھنے جنگل کے بیچوں بیچ بہت بڑی اور گہری نیلگوں جھیل تھی۔ مگرمچھ کو جھیل کا حکمران منتخب کیا گیا تھا۔

شمالی افریقا کی قوم۔۔۔ بَر بَر

بَر بَر شمالی افریقا کی ایک سفید فام قوم ہے جو مصر سے لے کر بحرِ اوقیانوس کے ساحل تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ بر بر کہلاتا ہے اور ان کی زبان بربری ہے۔

’’کوے ہیں سب دیکھے بھالے‘‘

کوے ہیں سب دیکھے بھالےچونچ بھی کالی ، پر بھی کالے

سنہری باتیں

٭…تم خدا کو راحت میں نہ بھولو، وہ تمہیں مصیبت میں نہیں بھولے گا۔٭…ایمان کے ساتھ صبر کی وہی حیثیت ہے جو سر کی تن کے ساتھ۔

دریا ئوں کی تہہ میں پتھر کیوں ہوتے ہیں؟

ڈھلوان پہاڑوں پر کشش ثقل کی وجہ سے پانی نیچے کی طرف بہت تیزی سے بہتا ہے۔ پانی میں کاٹ دینے اور توڑ پھوڑ کرنے کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔