قومی ٹی 20کپ:لاہور وائٹس نے کراچی بلیوکوہرادیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی 20کپ کے میچ میں لاہور وائٹ نے کراچی بلیو کو8رنز سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 146 رنز بنائے ۔۔
کراچی کی طرف سے حمزہ سہیل نے تین ،عارش علی نے دو بہادر علی اوررمیز نے ایک ایک کھلاڑی کو اؤٹ کیا، جواب میں کراچی کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی جس میں عبداللہ افضل کے 27 سیف اللہ بنگش کے 20 رمیز عزیز کے 24 کاشف علی کے 32 اور بہادر علی کے 14 رنز شامل تھے عبید شاہ نے تین محمد سلمان نے دو کامران افضل محمد فائق اور احمد دالیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔