حارث رؤف کی 200وکٹیں مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سپیڈ سٹار حارث رؤف نے ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 200 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرلیں ۔۔
حارث نے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل حاصل کیا اور بین الاقوامی کرکٹ میں 200 وکٹیں مکمل کرنیوالے 24ویں پاکستانی بن گئے ۔