سرینا ماسٹرز سیریز اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) سرینا ماسٹرز سیریز کا تیسرا ایڈیشن پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس گارڈن ایونیو اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان بھر سے ٹاپ8مرد اور خواتین کھلاڑی شامل تھے ۔
مینز سنگلز فائنل میں عقیل خان نے برکت اﷲ کو 6-3، 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز سنگلز فائنل میں اشنا سہیل نے شیزا ساجد کو 6-4، 4-0 (ریٹائرڈ) سے ہرا کر ماسٹرز کپ جیت لیا۔ مینز ڈبلز فائنل خراب موسم کی وجہ سے 3-آل پر چھوڑ دیا گیا اور دونوں ٹیمیں، اعصام الحق قریشی/عقیل خان اور شہزاد خان/ایم۔ عابد، مشترکہ فاتح قرار پائے ۔