خضدار میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کیلئے ٹورنامنٹس

خضدار(سپورٹس ڈیسک)خضدار میں فٹ بال، کرکٹ اور انڈور گیمز کے رمضان نائٹ ٹورنامنٹس جاری ہیں ۔۔
جن میں سندھ اور بلوچستان بھر سے نہ صرف مرد بلکہ خواتین کھلاڑی بھی بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ انڈور گیمز میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور لڈو کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹس میں پہلی مرتبہ لڑکیوں کے لیے انڈور گیمز کے مقابلے بھی رکھے گئے ہیں۔